جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد چیف جسٹس عالیہ نیلم 8 مئی کو رکھیں گی
17 منزلوں پر مشتمل عمارت میں 3 بیسمنٹ فلورز پارکنگ کے لیے مختص
لاہور (محمد اشفاق سے )وکلا کا درینہ مطالبہ پورا ، لاہور کی عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ تمام ضلعی عدالتوں کو ایک ہی مقام پر منتقل کرنے کے لیے جوڈیشل ٹاور فیز ون منصوبے کا سنگ بنیاد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم 8 مئی کو رکھیں گے ۔ جوڈیشل ٹاور میں نئی عدالتی ، ایڈمن بلاک، بارومز، ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ اور اے ڈی آر سنٹر تعمیر کیا جائے گا ،منصوبے کو 2سال میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی، 17 منزلوں پر مشتمل عمارت میں 3 بیسمنٹ فلورز پارکنگ کے لیے مختص کر دیے گئے ، لاہور میں تمام ماتحت عدالتیں اب ایک ہی جگہ پر منتقل ہوں گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے جوڈیشل ٹاور کا منصوبہ سے لاہور کے عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ، جس کے تحت لاہور شہر میں مختلف مقامات پر قائم سیشن، سول، فیملی اور فوجداری عدالتوں کو مرحلہ وار ایک ہی عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سائلین اور وکلا کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور مقدمات کے جلد اور مؤثر فیصلے کو یقینی بنانا ہے ۔ منصوبے کے تحت جوڈیشل ٹاور میں تقریباً 2سو عدالتیں قائم کی جائیں گی،17 منزلوں پر مشتمل عمارت میں 3 بیسمنٹ فلورز پارکنگ کے لیے مختص کر دیے گئے جبکہ عمارت کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا جائے گا۔