مختلف مقامات سے 3افرادکی لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )شہر لاہور کے مختلف مقامات سے دو افراد مردہ حالت میں پائے گئے ، ایدھی ترجمان کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے الحمد کالونی میں رہائشی کوارٹر سے لاش برآمد ہوئی لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
شناخت کے 60 سالہ صبور نام سے ہوئی، دوسرے واقعہ میں کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا،جسں کی شناخت نہ ہو سکی۔ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ،دریں اثنا بی آر بی نہر سے40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔