انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کیلئے رول نمبر سلپس جاری

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کیلئے رول نمبر سلپس جاری

لاہور(خبر نگار )تعلیمی بورڈلاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات 2026 کیلئے رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔ بورڈ انتظامیہ کے۔۔۔

 مطابق امیدوار رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ امتحانات میں ایک لاکھ 92 ہزار 333 امیدوار شرکت کرینگے ۔شہر بھر میں 566 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ،امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں مقررہ وقت سے پہلے پہنچیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں