احتجا ج پر 5طالبات کو جرمانہ،3کو یوای ٹی سے نکال دیاگیا

احتجا ج پر 5طالبات کو جرمانہ،3کو یوای ٹی سے نکال دیاگیا

لاہور(خبر نگار )یوای ٹی میں احتجاج کرنے پر طالبات کیخلاف سخت کارروائی ، 5کو جرمانہ،3کو یونیورسٹی سے نکال دیاگیا ۔۔

۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل طارق ہال ہاسٹل میں رہائش پذیر چند طالبات اور سینئر وارڈن میں تلخ کلامی پر انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جسکی سفارشات پر 4طالبات پر20، 20 ہزار جبکہ ایک طالبہ کو 40ہزار جرمانہ کیا گیا اور3طالبات کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔متاثرہ طالبات نے فیصلے کو زیادتی قرار دیتے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ بیگناہ ہیں ،کارروائی واپس لی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں