بدعنوانی ، غیر حاضری پر 14وارڈنز معطل،5برخاست
فوزیہ، ہما ، نازش، سحرش، شہناز، صبا نورین ،منیر ، عمران، فرحان ودیگرمعطل
لاہور (کرائم رپورٹر )بدعنوانی اور غیر حاضری پر خواتین وارڈن سمیت 14 ٹریفک وارڈنز معطل کر دئیے گئے اور 5 کو محکمے سے برخاست کر دیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر رحیم شیرازی نے معطلی اور نوکری سے برخاستگی کے احکامات جاری کئے ۔معطل ہونے والوں میں لیڈی وارڈن فوزیہ، ہما منصور، نازش، سحرش، شہناز، صبا نورین ،ٹریفک وارڈن منیر ، عمران، فرحان ، رانا اختر، حسین اور کامران شامل ہیں۔ٹریفک وارڈن مزمل نذیرکو مسلسل غیرحاضری پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ جبکہ ٹریفک اسسٹنٹ عمان خان اور وقار ہارون کوبدعنوانی پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔