ہائیکورٹ :کلرک بھرتی معاملہ نمٹادیا
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ ایکسائز میں کلرک کی بھرتی طریقہ کار کیخلاف درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی۔۔
، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہزاد کی درخواست پر سماعت کی اور کہادرخواست گزار متعلقہ بینچ سے رجوع کریں۔ میانوالی میں کلرک بھرتی کاطریقہ کار چیلنج کیا گیا تھا۔