چین میں دوپٹہ پھنسنے سے 27 سالہ لڑکی شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر )جیل روڈ پر چین میں دوپٹہ پھنسنے سے 27 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ بائیک میں دوپٹہ پھنسنے سے۔۔
نور فاطمہ گر گئی اور اسکے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعد ازاں نور فاطمہ کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔