ہیئر میں نوجوان کے قتل پر مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )ہیئر کے علاقہ میں 27سالہ نوجوان آکاش ایوب کے اندھے قتل کا معمہ حل ،تفتیشی پولیس نے۔۔
مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ملزموں کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھاجس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذاتی رنجش پر آکاش پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا۔