ڈور سٹیپ سہولت ختم، اراضی رجسٹری رجسٹراردفتر میں ہوگی

ڈور سٹیپ سہولت ختم، اراضی رجسٹری رجسٹراردفتر میں ہوگی

معذوروں ،بیماروں کیلئے لوکل کمیشن لازمی، ساڑھے چھ ہزاررجسٹری فیس مقرر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈور سٹیپ سہولت پر پابندی ،اراضی کی رجسٹری اب صرف رجسٹرار دفتر میں ہوگی۔ گھر جانے کی سہولت بند،معذوروں و بیماروں کیلئے لوکل کمیشن لازمی، ر ساڑھے چھ ہزار روپے رجسٹری فیس مقرر ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے فراڈ ، جعلسازی کی وجہ سے پابندی کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سب رجسٹرار کا سسٹم لاک کر دیا، اب دفتر سے باہر رجسٹری نہیں ہو سکے گی۔سب رجسٹرار گھر یا ہسپتال نہیں جا سکتا، بیمار افراد کو وکیل بطور کمیشن بلوانا پڑے گا،بورڈ آف ریونیو پنجاب کااعلامیہ جاری ، معذور افراد کیلئے وکیل کمیشن کا خرچ چھ ہزار پانچ سو مقرر کر دیا گیا ،سب رجسٹرار کی مفت ڈور سٹیپ سہولت ختم کر دی گئی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 254تحصیلوں اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دفاتر میں معذوروں اور بیمار مکینوں نے سینکڑوں درخواستیں جمع کروا دیں، جائیدادوں کے کیسز التوا کا شکار ہو گئے ۔ عدالتی کمیشن کے پاس رجسٹری کیلئے سماعت کا اختیار تو موجود لیکن سینکڑوں کیسز پلرا آن لائن سائٹ بند ہونے سے رکے ہوئے ہیں ۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ رجسٹری صرف دفتر میں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں