سپر مارکیٹس ،کریانہ سٹورز کو رات 8 بجے بندش سے استثنیٰ کی درخواست
لاہور(کامرس رپورٹر)سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے سپر مارکیٹس اور کریانہ سٹورز کو رات 8 بجے۔۔
بندش سے استثنیٰ دینے کی درخواست کردی ۔ لاہور کی 250 سے زائد ریٹیل سٹورز کی نمائندہ تنظیم نے وزیراعلیٰ کو خط ارسال کر دیا ۔ صدر احمد نواز،جنرل سیکرٹری عمران سلیمی اور سینئر نائب صدر مردان زیدی نے گروسری سیکٹر کو Essential Service قرار دینے کا حوالہ دیتے کہا لاہور میں80 لاکھ سے زائد شہری روزانہ سپر مارکیٹس سے مستفید ہوتے ہیں۔خط میں نشاندہی کی گئی کہ لاہور میں 70 فیصد ضروری خریداری شام 6 بجے کے بعد ہوتی ہے ، 8 بجے بندش سے شہریوں کومشکلات کاسامناہے ۔ وزیراعلیٰ سے خصوصی رعایت کامطالبہ کیاگیا ـ ہے۔