محمود قصوری روڈ گلبرگ جدید شہری سہولیات سے آراستہ

محمود قصوری روڈ گلبرگ جدید  شہری سہولیات سے آراستہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )گلبرگ کی اہم شاہراہ محمود قصوری روڈ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت۔۔

 جدید شہری سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے تجاوزات ختم کرکے سڑک کی چوڑائی بڑھاکر جدید سٹروم واٹر ڈرینج سسٹم متعارف کروادیا تاکہ بارشی پانی جمع ہونے کا مسئلہ ختم کے جبکہ لیسکو کے علاوہ تمام یوٹیلیٹیز کو انڈر گراؤنڈ منتقل کیا گیا ہے ۔ روڈ پر نئی سفالٹنگ، آرائشی ٹائلز، گرین بیلٹس اور جدید طرز کی سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں۔شہریوں کی سہولت کیلئے واک ویز، سٹنگ ایریاز، پارکنگ ، بس سٹینڈز اور واک وے لائٹس بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں