آئی جی نے ملازمین اور اہلخانہ کے مسائل سنے ،ریلیف کاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور ا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ۔۔
انکے مسائل سن کر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ شہید کانسٹیبل امتیاز کی والدہ کی جانب سے پوتے کی بھرتی اور مالی امداد کی درخواست،لیڈی کانسٹیبل رخسانہ کی سروس بحالی درخواست،شہید کانسٹیبل اختر عباس کی اہلیہ کی گھر فراہمی درخواست ، شہید کانسٹیبل صادق کی اہلیہ کی درخواست سمیت ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر احکامات جاری کرتے آئی جی کاکہناتھاکہ پولیس ملازمین اور شہدا کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ۔