ہماری فورسز دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنادینگی:گورنر سلیم حیدر
لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر قیادت بھارت کو عبرتناک شکست دی۔۔
بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری سے دنیا میں بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوا۔ شہید بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم بنائیں گے ۔ آج ایٹم بم ہماری سلامتی اور خطے میں امن کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر جلسے سے خطا ب میں کیا۔ گورنر نے کہامعرکہ حق کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہماری فورسز ملک دشمن عناصر کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔