بنگلہ دیشی وفد کابادشاہی مسجد کادورہ،اعزازمیں استقبالیہ

بنگلہ دیشی وفد کابادشاہی مسجد  کادورہ،اعزازمیں استقبالیہ

لاہور (سیاسی نمائندہ) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں گہرے ثقافتی، فکری اور۔ ۔

 روحانی تعلقات باہمی احترام، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقبال ہال بادشاہی مسجد میں بنگلہ دیشی سول سروس کے 12 رکنی اعلیٰ سطح وفد سے خطاب میں کیا۔ قبل ازیں وفد کا بادشاہی مسجد آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں مسجد کی تاریخی اہمیت پربریفنگ دی گئی۔ وفد کو مقدس اسلامی تبرکات کی زیارت بھی کروائی گئی ۔وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی ہوئی جہاں پگڑی، شال کشف المحجوب اور اقبالیات کے تحائف پیش کیے گئے ۔ داتا گنج بخشؒ کے مزار کا لنگر بھی تواضع کیلئے پیش کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں