کمشنر،ڈی سی کاجنرل ہسپتال کادورہ ،طبی سہولیات کاجائزہ

کمشنر،ڈی سی کاجنرل ہسپتال  کادورہ ،طبی سہولیات کاجائزہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان اور ڈی سی لاہور علی اعجاز نے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا ۔۔

اورمریضوں کو طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس جنرل ہسپتال و ڈائریکٹر ایمرجنسی و سینئر ڈاکٹرز نے بریفنگ دی۔ انہوں نے مریضوں سے طبی سہولیات فراہمی بارے استفسار کیا ، او پی ڈی کا خصوصی دورہ کیا ،مفت ادویات فراہمی اور صفائی کابھی جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا انفارمیشن و سہولت کائونٹرز پر مستعد سٹاف مریضوں کو مکمل رہنمائی کرے ۔ ہسپتال سکیورٹی کو بہتر کریں ،سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی میں کوئی تعطل نہ ہو، واش رومز ایریا و صفائی کامعیار بہتر کیا جائے ۔ مریضوں کو ہرممکن سہولیات دی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں