ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں ہتھیانے والا ملزم گرفتار

 ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں ہتھیانے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )انویسٹی گیشن پولیس نے تعلیم یافتہ شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے شہریوں کو مختلف محکموں میں ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی ۔گزشتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد عاطف عطاء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نصیر آباد پولیس کو 8مقدمات میں مطلوب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں