سندس فاؤنڈیشن کے بانی یاسین خان کو ستارہ امتیاز عطا

سندس فاؤنڈیشن کے بانی  یاسین خان کو ستارہ امتیاز عطا

لاہور سٹاف رپورٹر )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انسانی خدمت، سماجی بہبود، تھیلیسیمیا کی روک تھام اور مریض بچوں کی فلاح کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان کو ستارہ امتیاز عطا کر دیا۔

محمد یاسین خان نے سندس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں ہزاروں مریض بچوں کو مفت خون، ادویات، تشخیصی سہولیات اور علاج کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں سندس فاؤنڈیشن نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں فلاحی مراکز قائم کیے جہاں مستحق مریضوں کو مستقل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں