پی ایل آر اے :مشترکہ اراضی کے 10لاکھ ونڈہ جات کی تقسیم مکمل
اراضی کی بروقت تقسیم سے متعدد قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا:ڈی جی اکرام الحق
لاہور (سٹاف رپورٹر ) منصوبہ برائے اصلاح نظامِ اراضی، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو، حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں مشترکہ اراضی کھاتہ جات کی بلا معاوضہ تقسیم مہم کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد جائیداد کے ریکارڈ کی فوری تصدیق، خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ، کھیوٹ سسٹم سے نجات، اور کھیوٹ و خسرہ کی کمپیوٹرائزڈ نقشہ جات کے ذریعے درست پیمائش کو یقینی بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت اب تک دس لاکھ سے زائد ونڈہ جات کی تقسیم کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے کہا ہے کہ اراضی کی بروقت تقسیم سے متعدد قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے ۔