آر پی او گجرات کو مغوی بازیاب کرا کے یکم جون کو پیش کرنے کا حکم
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں ایس ایس پی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے۔۔۔
آر پی او گجرات کو مغوی کو بازیاب کروا کے یکم جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے مریم یوسف کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل زبیر خالد نے بتایا درخواست گزار کے بھائی احسان اللہ اور شفقت ثقلین 25 سال سے بیرون ملک ہیں،ملک واپسی پر 12 مارچ رات تین بجے سی سی ڈی انسپکٹر فراست علی دونوں بھائیوں کو اٹھا کر لے گیا۔