دوسرے نیلام عام میں ریکارڈ2ارب سے زائد ریونیو اکٹھا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے زیر اہتمام گزشتہ رو ز ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں نیلام عام منعقد ہوا۔ ایل ڈی اے نے۔۔۔
سال 2026کے دوسرے نیلام عام میں ریکارڈ2ارب 11 کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے سال2026 کے دوسرے نیلام عام میں 58 رہائشی و کمرشل پلاٹس، ایجوکیشن سائٹس، ہسپتال ،مارکی،پٹرول پمپ سائٹس،پارکنگ سائٹس، سپورٹس سائٹس اور کمرشل بلڈنگ کے حقوق کرایہ داری2ارب11 کروڑ62لاکھ 68 ہزار 8سوروپے میں نیلام کیے ۔