قیصرہ الٰہی ، مونس الٰہی کی جائیداد منجمدکیس کی سماعت ملتوی

قیصرہ الٰہی ، مونس الٰہی کی جائیداد  منجمدکیس کی سماعت ملتوی

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں قیصرہ الٰہی ، مونس الٰہی کی جائیداد منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے۔۔۔

 خلاف فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی درخواست میں نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،قیصرہ الٰہی نے اپنے بیٹے مونس الٰہی کی جانب سے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔درخواست گزرا نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹا بیرون ملک میں مقیم ہے ،اس پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں