ویلفیئر فنڈز کی وصولی،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے نوٹسز جاری
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ورکر ویلفیئر فنڈز کی وصولی کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ۔۔۔
ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کا نوٹسز جاری کردیے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے امپیریل سیمنٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے عاصم ممتاز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ وفاق اور صوبے ورکر ویلفیئر فنڈز کے لیے انڈسٹریز کو نوٹسز کررہے ہیں،صوبے کا مؤقف ہے ،اٹھارویں ترمیم کے بعد ورکر ویلفیئر فنڈز صوبوں کو اکٹھا کرنے کا اختیار ہے ،وفاق کا مؤقف ہے کہ ورکر ویلفیئر فنڈز وصول کرنے کا اختیار وفاق کا ہے ۔