سانگلہ ہل:اسلحہ کی نمائش کرنیوالا گرفتار

سانگلہ ہل:اسلحہ کی  نمائش کرنیوالا گرفتار

سانگلا ہل(تحصیل رپورٹر)سانگلہ ہل کے تھانہ سٹی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ریحان طارق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔۔۔

اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا، ریحان طارق پہاڑی چوک شاہ کوٹ روڈ پر دائیں ہاتھ میں کلاشنکوف پکڑے ہوئے کھڑا تھا ،پولیس کو دیکھ کر واپس مڑنے لگا تو شک کی بنیاد پر پولیس نے اسے قابو کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں