سابقہ بیوی کو ذبح کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

 سابقہ بیوی کو ذبح  کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا) طلاق کے تنازع پر سابقہ بیوی کو بے دردی سے ذبح کرنے والا سفاک ملزم احمد علی عرف کودی گرفتار کرلیا گیا۔ ۔۔۔

تھانہ صدر قصور کے علاقہ قادر آباد میں تین روز قبل ایک لرزہ خیز واردات میں ملزم احمد علی عرف کودی نے طلاق کے تنازع پر طیش میں آ کر اپنی 55 سالہ سابقہ اہلیہ عظمیٰ بی بی پر چھری سے حملہ کیا اور عظمیٰ بی بی کی گردن کاٹ کر اسے ذبح کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد افضل ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس تھانہ صدر قصور کو ٹاسک دیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور مخبروں کی مدد سے کارروائی‘ ملزم احمد علی عرف کودی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں