مریدکے :موڑ کااٹتے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ، 6افراد شدید زخمی

مریدکے :موڑ کااٹتے ٹریکٹر ٹرالی  الٹ گئی ، 6افراد شدید زخمی

مریدکے (نمائندہ دنیا)مریدکے لنک روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی لاپروائی اور تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ٹرالی الٹ گئی۔۔۔

 ، جس کے نتیجے میں اس پر سوار 6افراد شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں بھیانوالہ کی جانب جانے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے ٹرالی اچانک الٹی جس کے نتیجے میں اس پر سوار چھ افراد شدید زخمی ہوئے ۔ ریسکیو عملے نے اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں