قصور: عدالت کے باہر قتل کیس کے فریقین میں شدید لڑائی مارکٹائی‘پولیس نے صورتحال کنٹرول کی

قصور: عدالت کے باہر قتل کیس  کے فریقین میں شدید لڑائی مارکٹائی‘پولیس نے صورتحال کنٹرول کی

قصور(نمائندہ دنیا) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر قتل کیس کے فریقین میں شدید لڑائی، مارکٹائی،پولیس نے صورتحال کو قابو میں کیا۔۔۔۔

تھانہ کھڈیاں میں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اور مدعی پیشی کیلئے ایڈیشنل سیشن کی عدالت کے باہر موجود تھے کہ کسی بات پر دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور شدید لڑائی میں تبدیل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق فریق اول میں محمد شہزاد ولد منشا، ابوبکر ولد منشا اور محمد عثمان ولد سیف الملوک سکنہ کچا پکا شامل تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں