تجاوزات کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے :اے سی ننکانہ
ننکانہ صاحب ( خبر نگار) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب ڈاکٹر ندا اقبال نے شہری سہولیات کا جائزہ لینے کے واربرٹن کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔۔
واربرٹن کے مختلف بازاروں میں بیوٹیفکیشن کے جاری منصوبوں، صفائی ستھرائی سمیت تجاوزا ت کا جائزہ لیا۔دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے۔ کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن اور پائیداری کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے سی او میونسپل کمیٹی واربرٹن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ واربرٹن کے تمام بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ فی الفور یقینی بنایا جائے ، تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ، کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال نے واربرٹن میں قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ کرکے ، تعینات عملے کی حاضری سمیت انتظامات و سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔