حج ادائیگی پر روحانی،دنیوی برکات حاصل ہوتی ہیں:نعمان عطاری
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)اﷲ بخش ٹاؤن کی جامع مسجد سکینہ رشید میں قاری محمد نعمان عطاری اور میاں آصف امین کی۔۔۔
حج کیلئے روانگی پر درود و سلام کی محفل پاک کا اہتما م کیا گیا، جس میں امام مسجد حافظ محمد وقار قادری،نوید حسن وڑائچ ،ارشد محمود چھینہ، طارق محمود بلوچ، ظفر اقبال گڈ گور، مطلوب بلوچ،شہباز مرزا سمیت عاشقان مصطفی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قاری محمد نعمان عطاری نے اس موقع پر کہا حج ادائیگی پر روحانی‘دنیوی برکات حاصل ہوتی ہیں۔