نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے کروم بکس سکیم

نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے کروم بکس سکیم

لاہور(خبر نگار )پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے بعد کروم بکس پروگرام متعارف کرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔۔۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے کروم بکس سکیم شامل کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق مجوزہ پروگرام کے تحت میرٹ اور امتحانی نمبرز کی بنیاد پر طلبہ کوکروم بکس تقسیم کیے جائینگے ، منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر 4 سے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ کروم بکس پروگرام کا مقصد سکول کے طلبہ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں