پاکستان کیمیکل ایکسپو 5 تا 6 جون ایکسپو سینٹر میں ہو گی

پاکستان کیمیکل ایکسپو 5 تا 6 جون ایکسپو سینٹر میں ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر)کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے پاکستان کیمیکل ایکسپو کے انعقاد کا اعلان کردیا جو 5 اور 6 جون کو لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔ لاہور چیمبر میں صدرچیمبر فہیم الرحمٰن سہگل، چیئرمین پی سی ایم اے ہارون خان ، چیئرمین ایکسپو کمیٹی انس محموداور۔۔۔

 ابرار احمد نے ایکسپو بارے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان میں 5 ارب امریکی ڈالر تک درآمدی متبادل اور 2 ارب ڈالر سے زائد اضافی برآمدات کی صلاحیت موجود ہے جو 5 سال میں جدید سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نیپتھا کریکر اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس جیسے منصوبے لگانے سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔ یہ ایونٹ نئی شراکت داریوں، صنعتی جدت اور ملکی کیمیکل صنعت کی ترقی میں مدد دے گا۔ پاکستان کی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مارکیٹ 14 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے ۔اس ایونٹ سے مقامی صنعت کو عالمی مارکیٹوں، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی شراکت داروں تک رسائی حاصل ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں