ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی سمیت مختلف شہروں سے۔۔۔
آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ،کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ ملت ایکسپریس 3 گھنٹے خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔