پنجاب پولیس :بڑا بجٹ طلب،330ارب کی ڈیمانڈ

پنجاب پولیس :بڑا بجٹ طلب،330ارب کی ڈیمانڈ

محکمہ جیل نے حکومت سے آئندہ مالی سال کیلئے 20 ارب کا بجٹ مانگ لیا

لاہور (مدثر حسین سے )پنجاب پولیس نے حکومت سے بڑا بجٹ مانگ لیا،330ارب کی ڈیمانڈ بھجوا دی جبکہ محکمہ جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت سے آئندہ مالی سال کیلئے 20 ارب کا بجٹ مانگ لیا۔ پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب حکومت سے 330ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے ۔ 75 فیصد فنڈز تنخواہوں کی مد میں مانگے گئے ۔ نئے یونٹ سی سی ڈی کیلئے 10ارب کے علیحدہ سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔فنڈز کا بڑا حصہ تیل کیلئے بھی مختص کیا گیا ہے ۔گزشتہ مالی سال میں حکومت نے 230 ارب سے زائد کا بجٹ جاری کیا تھا جو تیل کی بڑھتی قیمتوں سے کم پڑ گیا ۔رواں مالی سال حکومت نے 45ارب کااضافی بجٹ جاری کیا۔ محکمہ جیل نے حکومت سے آئندہ مالی سال کیلئے 20 ارب کا بجٹ مانگ لیا جسکا بڑا حصہ قیدیوں کی خوراک اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ما نگا گیا۔قیدیوں کی خوراک کی مد میں 7 ارب اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں 2 ارب ،ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیاتی سکیموں کیلئے 12 ارب مانگے گئے ۔جیل حکام کے مطابق بجلی بلوں کی مد میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 50 کروڑ کم مانگے گئے ۔کفایت شعاری کے مہم کے تحت جیلوں میں چکیاں لگائی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں