آن لائن چالانوں کے باوجود جھگڑے ، وارڈن کا شہری پر تشدد

 آن لائن چالانوں کے باوجود جھگڑے ، وارڈن کا شہری پر تشدد

کوریئر کمپنی کے ڈرائیورسے گالم گلوچ ، وارڈن معطل ،سی ٹی اوکاانکوائری کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز کے رویے بہتر نہ ہو سکے ۔ کیمروں کے ذریعے آن لائن چالانوں کے باوجود ٹریفک وارڈنز کے شہریوں سے جھگڑے جاری، وارڈن نے شہری کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔ وارڈن نے نجی کوریئر کمپنی کے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا جسکا کہنا ہے کہ وارڈن کا اشارہ نظر نہیں آیا، تھوڑا آگے جا کر رکاتو وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی ۔موقع پر آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کا فوری ایکشن،ٹریفک کانسٹیبل کو معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیدیا ۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کواختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرنے دیاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں