111املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 111املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن، گلشن راوی، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ اور نیوگارڈن میں 29املاک،گلشن راوی میں 42املاک سیل کر دیں۔