نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

ٹیکسوں کو واپس نہ لیا گیاتو جلد ہی ملک گیر تحریک شروع کرینگے :شیراز الطاب

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے )کے سیکرٹری جنرل شیراز الطاف کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ شیراز الطاف نے اپنے خطاب میں انتباہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور حالیہ عوام دشمن ٹیکسوں کو واپس نہ لیا تو جلد ہی ملک گیر تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مظاہرہ میں عوامی فلاحی پارٹی کے علاوہ تحریکِ بیداری، پاکستان مسلم لیگ آرگنائزیشن، پاکستان ڈیویلپمنٹ موومنٹ ، پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ، پاکستان فلاح پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان، پاکستان راہِ حق پارٹی، خاکسار تحریک، عوامی اتحاد پارٹی، واپڈا ہائیڈرو یونین ، عوامی ورکر پارٹی، عوامی جسٹس پارٹی، تحریکِ خلقِ پاکستان ، انسان دوست پارٹی، نیشنل پارٹی ، پاکستان تحریکِ سچ، سِول جسٹس پارٹی، نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ، انقلابی کمیونسٹ پارٹی، آل پاکستان یوتھ موومنٹ ، آل پاکستان مسلم لیگ (جناح)، پاکستان نظریاتی پارٹی، پاکستان امن پارٹی، پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم ، پاکستان تحریک اجتہاد، پاکستان گرین پارٹی، نیشنل یوتھ الائنس پاکستان کے کارکنوں اور قائدین نے بھرپور شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں