ورلڈپاسبان ختم نبوت کاعشرہ فاروق اعظم ؓ وامام حسینؓ منانے کا اعلان
لاہور(آئی این پی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد یعقوب شاہ نے اپنے بیان میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی طرف سے حسب سابق امسال بھی۔۔۔
عشرہ محرم الحرام کو عشرہ فاروقؓ وحسینؓ منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شہادت سید ناحضرت عمر فاروقؓ وشہادت سیدنا حضرت امام حسینؓ سراسرامن کا پیغام ہے، تمام مسلمان انکی عظیم تعلیمات پرعمل پیراہوکرپوری دنیاکوامن کاگہوارہ بناسکتے ہیں ،ورلڈپاسبان ختم نبوت اسلام کی ان دوعظیم ہستیوں کی یادمیں ملک بھرمیں مشترکہ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گاجن میں امن وسلامتی اور اتحاد وبھائی چارے کی فضا کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے گا اور امن و یکجہتی کیلئے تجدید عہد کیا جائیگا۔