اینٹ گری ٹیچر نے توجہ نہ دی، پھر پوری چھت آن گری
لاہور(کامرس رپورٹر سے )سانحہ کاہنہ کے بعد اہل علاقہ گزشتہ روز بھی غم میں ڈوبے رہے ،قل خوانی میں لواحقین کیلئے صبر کی دعائیں کی گئیں۔
لواحقین کے مطابق بچوں نے ٹیچر کو بتایا کہ چھت سے اینٹ گری ہے لیکن ٹیچر نے توجہ نہ دی اس کے بعد پوری چھت بچوں پر آ گری،انہوں نے کہا اگر ٹیچر پہلی اینٹ گرنے پر ہی بچوں کو کمرے نکال دیتی تو سانحہ نہ ہوتا۔