35لاکھ کا چیک ڈس آنر کیس میں جسٹس آف پیس کا فیصلہ کالعدم قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 35 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کیس میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر جسٹس آف پیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
عدالت نے تھانہ سٹی جھنگ کو ملزم ثمر عباس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ،چودھری نصیر کمبوہ نے موقف اپنایاثمر عباس نے 3 ماہ کیلئے 35 لاکھ گواہوں کی موجودگی میں ادھار لئے ، ثمر عباس نے 35 لاکھ روپے کا چیک دے دیا، مقررہ تاریخ کے بعد چیک جمع کرانے پربینک سے ڈس آنر ہوگیا،ڈس آنر سلپ کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا،تمام شواہد کے باوجود جسٹس آف پیس جھنگ نے اندراج مقدمہ کی درخواست کی خارج کردی،منی ٹریل سمیت تمام ثبوت درخواست کیساتھ موجود ہیں۔