لاہور ہائیکورٹ :پتنگ بازی کی اجازت کیخلاف درخواستوں پرجواب طلب

لاہور ہائیکورٹ :پتنگ بازی کی اجازت  کیخلاف درخواستوں پرجواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت ، کائیٹ فلائنگ ایکٹ اور آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواستوں پر درخواست گزار سے 10 ستمبر تک جواب الجواب طلب کرلیا۔

 ہوم سیکرٹری پنجاب نے عدالت میں داخل جواب میں موقف اپنایاکہ صوبے میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے ، حکومتی اجازت اور شرائط کے تحت پتنگ بازی کی اجازت دی جاتی ہے ،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ حکومت پنجاب نے اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کیا ،پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں