گوالمنڈی سے غیر ملکی باشندہ منشیات سمیت گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر )گوالمنڈی پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی ،غیر ملکی باشندہ منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
گوالمنڈی پولیس نے دوران ناکہ بندی غیر ملکی باشندے کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ۔ایس ایچ او گوالمنڈی نے ٹیم کے ہمراہ غیر ملکی منشیات فروش کو گرفتار کیا،ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے پلاسٹک شاپر میں رکھ کر پیدل منشیات کی سپلائی کرتا ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔