فیصل آباد، ملتان :دو سائبر گینگز کے 9 کارندے گرفتار

فیصل آباد، ملتان :دو سائبر گینگز کے 9 کارندے گرفتار

ملزم کوریئر نمائندے اور سرکاری اہلکار بن کرامداد کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹتے تھے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) این سی سی آئی اے پنجاب کا صوبہ بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، دو خطرناک سائبر گینگز کے 9 کارندے گرفتارکرلئے ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فیصل آباد اور ملتان میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد سے بدنام زمانہ اوڈ گینگ کے 6 ارکان گرفتارکئے ، ڈائریکٹر محمد علی وسیم کے مطابق ملزم کوریئر نمائندے بن کر واٹس ایپ ہیک کرتے اور شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے ۔ این سی سی آئی اے ملتان کی بھی بڑی کارروائی، فیک ٹک ٹاک فنانشل اسسٹنس اور ہنی ٹریپ گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے ۔ ملزم سرکاری اہلکار بن کر مالی امداد کا جھانسہ دیتے اور خواتین کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے ہتھیا لیتے تھے ۔ اس کارروائی میں متاثرہ خاتون سے 39لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں