پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص،مایوس کن :جاوید قصوری

پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی  ناقص،مایوس کن :جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص اور مایوس کن ہے۔

 جبکہ عوام کو زندگی کے بنیادی مسائل کے حل اور حقیقی ریلیف کی فراہمی میں بھی خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ متوسط اور غریب طبقہ اپنے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں بھی دشواری محسوس کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں