لاہورایئرپورٹ، غیرقانونی طور پر باکو جانیوالے 3مسافر آف لوڈ

لاہورایئرپورٹ، غیرقانونی طور  پر باکو جانیوالے 3مسافر آف لوڈ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ کی منظم کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 مسافرباپ بیٹوں کو آف لوڈ کر دیا جو پرواز کے ذریعے لاہور سے باکو جا رہے تھے ۔

ویریفکیشن کے دوران مسافروں سے البانیا کے ویزے اور سربیا سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ۔مسافروں کے موبائل فونز سے مشتبہ ٹریول ایجنٹس سے رابطوں کے شواہد بھی برامد کر لئے گئے ۔مسافروں نے اعتراف کیا کہ ایجنٹ نے اٹلی سمگلنگ کیلئے سربیا اور آذربائیجان کا روٹ بنایا تھا۔مسافروں کے مطابق ایجنٹ نے فی مسافر 40 لاکھ روپے میں غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کا معاہدہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں