پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی حج کیلئے قرعہ اندازی
لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام حج قرعہ اندازی کی تقریب پیسک ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الٰہی،ڈائریکٹرز اور پیسک ملازمین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ سال 2027میں حج کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی مختلف کیٹیگریز میں سے 8 خوش نصیبوں کے نام نکالے گئے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور ایم ڈی پیسک مبین الٰہی نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا ، انہوں نے حج قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی۔