سیفٹی ٹیم کی کارروائیاں،3فوڈ پوائنٹس بند، جرمانے
ممنوعہ اجزا کا استعمال ثابت، گندگی، کاکروچز پائے گئے ، زیرو ٹالرنس ہے :ڈی جی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر قوانین کا یکساں نفاذ یقینی بنانے کے لیے شہر میں 24 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 3یونٹ بند، 1مقدمہ درج اورسابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 21کو 3لاکھ 84ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ سیمپل فیل ہونے پر ماڈل ٹاؤن میں معروف ملک شاپ بند، مقدمہ درج کروا دیا گیا، شالیمار میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ بھی بند کیا گیا،فیاض باغ روڈ پر اچار مربہ یونٹ بھی اصلاح تک بند کر دیا گیا،مختلف تیار پروکٹس زمین پر رکھی، گندے کپڑے سے ڈھانپا گیا تھا، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،اشیاء کے قریب کچرا موجودرہا،حشرات، کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔،واشنگ ایریا میں فنگس، دیواروں کا پینٹ فرش پر گر رہا تھا،گندے فریز، ناقص انتظامات، ممنوعہ رنگ اور رنگ کاٹ برآمد کیا گیا۔