لاہور ہائیکورٹ:پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنیکی درخواست پر دلائل طلب

لاہور ہائیکورٹ:پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ  جاری نہ کرنیکی درخواست پر دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر حتمی دلائل 10 جولائی کو طلب کرلئے ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تمام فریقین کے جواب آچکے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار مقدمہ سے بری یا بے گناہ ہوچکے ہیں، بری ہونے کے باوجود پولیس ریکارڈ سے نام ختم نہیں کیا جاتا، عدالت بریت کے بعد نام پولیس ریکارڈ سے ختم کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں