پیرا اہلکار شہریوں کیساتھ نرم رویہ اختیار کریں:کمشنر لاہور

پیرا اہلکار شہریوں کیساتھ نرم رویہ اختیار کریں:کمشنر لاہور

بری کارکردگی،رویے پر 7اہلکار فارغ، 3سو کو سرنڈر کیا:مریم خان

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لہجہ نرم نفاذ بے باک،پہلے عزت پھر نفاذعنوان کے تحت لاہور پیرا فورس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے دربار کی صدارت کی۔ انہوں نے پیرا فورس کی کارکردگی، قانون و حکومتی ہدایات کے نفاذ عملدرآمد طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہورمریم خان نے پیرا فورس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری قابل احترام ہیں، پیرا فورس اہلکار شہریوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں احترام کو قائم رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بری کارکردگی و برے رویے پر 7اہلکار نوکری سے فارغ جبکہ 3سو کو سرنڈر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بداخلاقی اور برا رویہ سول ایڈمنسٹریشن میں قابل قبول نہیں زیرو ٹالرنس ہے ، فورس نظم وضبط کا نام ہے اپنی مرضی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تمام اہلکار اور افسر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں