سرکاری کالجزکو جدید کھیل سہولیات سے مزین کرنیکا فیصلہ
لاگت 10 کروڑ ، ایم اے او سمیت 8،پھر دیگر کالجز بھی شامل کئے جائینگے
لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں کھیلوں کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ،منصوبے پر مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی، کالجز میں کرکٹ گراؤنڈز، فٹ بال گراؤنڈز، پویلینز، سنٹر پچز، ہاکی ٹرف، پریکٹس پچز اور دیگر جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ کو بہتر اور معیاری کھیلوں کا ماحول میسر آ سکے ۔پہلے مرحلے میں گورنمنٹ گریجویٹ ایم اے او کالج لاہور، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ سمیت8سرکاری کالجز میں کھیلوں کی سہولیات بہتر بنائی جائیں گی۔جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر سرکاری کالجز کو بھی منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد کالجوں میں کھیلوں کے فروغ، طلبہ میں صحت مند سرگرمیوں کے رجحان کو بڑھانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے ۔