مون سون:شہر کے تمام سکول حفاظتی اقدامات کے پابندقرار

مون سون:شہر کے تمام سکول حفاظتی اقدامات کے پابندقرار

غیر محفوظ عمارتوں میں تدریسی سرگرمیاں فوری طور معطل ہونگی:مراسلہ

لاہور (خبر نگار)مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے ہنگامی حفاظتی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو طلبہ و اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کا پابند بنا دیا ہے ۔جاری مراسلے کے مطابق سکول عمارتوں، کلاس رومز، چھتوں، باؤنڈری والز اور مرکزی گیٹس کا فوری حفاظتی معائنہ کیا جائے جبکہ خستہ حال یا غیر محفوظ عمارتوں میں تدریسی سرگرمیاں فوری طور پر معطل رکھی جائیں اور متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے محفوظ قرار دئیے جانے تک کلاسز نہ لگائی جائیں ۔ایجوکیشن ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واضح کیا ہے کہ حفاظتی ہدایات پر کسی بھی قسم کی غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا، جبکہ مراسلے کو ارجنٹ قرار دیتے ہوئے تمام سکولوں کو بلا تاخیر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں