اساتذہ کو گرفتار کرنے سے کیا حکومتی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے :احسن رضوی
لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی وسطی پنجاب احسن رضوی نے لاہور میں ٹیوشن سنٹر اور سکول کی چھت گرنے سے ہونیوالی معصوم طلبہ کی اموات کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہاہے۔
کہ کیا حکومتِ پنجاب کی ذمہ داری اساتذہ کو گرفتار کرنے سے ختم ہو جاتی ہے ؟پنجاب میں وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کی ذمہ داری صرف سرکاری سکولوں کو ٹھیکہ پر دینے کی رہ گئی ہے ۔انہوں نے پوچھا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نا اہلی کا جوابدہ کون ہے ؟،پنجاب میں پیرا فورس سمیت دیگر انفورسمنٹ اداروں کی بھرمار صرف لوٹ مار مچانے کیلئے ہے ۔ لاہور میں 15 بچے حصولِ تعلیم کی کوشش میں شہید ہوچکے ، کیا کسی حکومتی ذمہ دار کا استعفیٰ آیا،پنجاب میں تعلیم کو ٹھیکے پر دیکر وزیرِ تعلیم اور وزیر اعلیٰ اپنی ذمہ داری سے کیا مبرا ہوچکے ہیں۔